روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ  لگانے  والوں نے اپنی تجوریاں بھریں، پرویز خٹک

342
federal government

نوشہرہ :تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین سابق پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان والوں نے لوٹ مارکرکے تجوریاں بھری اور نئے پاکستان بنانے والے نے پیارے پاکستان کاستیا ناس کرڈالا۔

پرویز خٹک  نے کہاکہ میرے مخالف امیدواروں کے پاس نہ کوئی منشور ہے اور نہ عوامی فلاحی پروگراموں کیلئے کوئی خاطر خواہ منصوبہ ہے، عمران خان کو اپنا غرور لے ڈوبا نئے پاکستان بنانے والے بانی پی ٹی آئی  نے پاکستان کا ستیاناس کر ڈالا ۔

انہوں نے کہاکہ  نواز شریف ، آصف زرداری اور عمران خان سمیت سب کے سب قومی مجرم ہے کیونکہ اربوں ڈالرز انہوں قرضے لیکر مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے کیونکہ ان قرضوں پر سود اور قرضوں کو اتارنے کیلئے پھر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شرائط بھی ماننے پڑتے ہیں۔