فلسطین اور یمن کے شہریوں کا قتل امریکی ہتھیاروں سے ہوا، ایران

497

نیویارک :ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ اب تک غزہ میں جو کچھ رونما ہوا وہ امریکی حمایت کا نتیجہ ہے جبکہ جنگ و جارحیت سے صیہونی حکومت کو کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے، فلسطین اور یمن کے عام شہریوں کا بیشتر قتل عام یورپ و امریکا کے ہی بنائے ہوئے ہتھیاروں سے ہوا ہے جبکہ یہ ممالک انسانی حقوق کی حمایت کا سب سے زیادہ ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھوں چلنا چاہئے اوراس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے، سعودی عرب کے اس اعلان نے فلسطین اس کی ترجیحات میں شامل ہے، ریاض کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات کی برقراری کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ حق ریفرنڈم کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔