امارات میں آتشزدگی سے پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق

529
fire in Pakistan

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شارجہ میں ایک گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں پاکستانی شہری عمران خان  بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے کی اہلیہ اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے مذکورہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور بیان میں بتایا گیا کہ آزمائش اور غم کی گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور قونصل جنرل اس کمپنی سے رابطے میں ہیں جہاں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی مدد یقینی بنائی جارہی ہے۔