حالات ایسے بن چکے کہ پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنا مشکل ہے، عمران خان

405
the law of the jungle

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حالات اس طرح کے بن چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنا ان کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں ہو رہا، میڈیا کو پیچھے بٹھا دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے کہتا ہوں کہ سارا کنٹرول ان کے پاس ہے۔ بات اس سے کرنی چاہیے جس کے پاس پاور بھی ہو ۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ صاف شفاف انتخابات کروائیں ۔ عوام جس کو چاہیں اس کو لانا چاہیے۔ انجینئرنگ نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، ہمارے لوگوں کو اب بھی پکڑا جارہا ہے ۔ پی ٹی آئی میدان میں موجود ہی نہیں تو سروے کیسے کیا جارہا ہے ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حالات اب یہ بن چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنا ان کے لیے مشکل ہے۔ بائے الیکشن میں بھی اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن نے ان کی مدد کی تھی ۔ ساری پارٹیز ایک ہو چکی ہیں پھر بھی پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنا مشکل ہے ۔ ہماری کارنر میٹنگ ہوتی ہے تو پولیس چھاپے مارنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اتوار کو چھپے ہوئے لوگ باہر آئیں اور اپنی کمپین شروع کریں ۔