اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے ساتھ نہیں ہوں، اپنی جماعت کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا، الیکشن کو بامقصد بنالیا جاتا تو بہتر تھا، ایسے الیکشن کے بعد تو انتشار ہی ہوگا، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہاکہ اگر کسی نے بائیکاٹ کردیا تو الیکشن مزید متنازع ہوجائیں گے، ایک صاحب کہتے ہیں تین سو یونٹ مفت فراہم کروں گا، یہ کیسے ممکن ہے،سولر پربھی پیسے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں ہوں، انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا، انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر مضبوط ہوں، سیاسی لیڈر شپ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکی، انتخابات میں 2 ہفتے ہیں کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔