ڈیرہ غازی خان:پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نےناکام بنا دیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کی جانب سے جاری ویڈیو کے مطابق جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
تاہم، چوکی پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
آئی جی نے ویڈیو میں واقعے کا تھرمل اسکین بھی دکھایا۔ تاہم ابھی تک دونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے تھانہ واہوا کی پولیس چوکی حضرت عمر فاروق (جھنگی) پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ آور ہونے والے 08 سے زائد دہشت گردوں کو پسا ہونے پر مجبورکردیا، چوکی پر الرٹ جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی… pic.twitter.com/Ukpelk0Aqw
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 23, 2024
عثمان انور نے کامیاب آپریشن کی وجہ پولیس اہلکاروں کی لگن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس صوبے کی حدود میں تمام چوکیوں پر ہائی الرٹ ہے تاکہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے صوبے میں قیام امن کے عزم کا بھی اظہار کیا۔