تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت علی خامنہ ای نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں پر مسلم ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے بجائے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر نے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنا درست نہیں کیوں کہ جنگ بندی آپ کے نہیں بلکہ صیہونی ریاست کے ہاتھ میں ہے، اسرائیل کسی مست ہاتھی کی طرح نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہاہے۔
آیت خامنہ ای نے مزید کہا کہ جنگ بندی اسرائیل اپنی مرضی سے کرے گا، مسلم حکمران اتحاد کرتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کریں۔