راولپنڈی : پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔