پاکستان کی بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت

403

اسلام آباد:پاکستان نے بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کا انتہا پسند مجرموں کو بری کرنا قابل مذمت قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت کرتے ہیں، 6 جنوری 1992 کو انتہا پسند ہندوں نے صدیوں پرانی بابری مسجد کو شہید کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی اعلی عدلیہ نے اس گھناونے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کرتے ہوئے وہاں مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی تھی، بھارتی سپریم کورٹ کا انتہا پسند مجرموں کو بری کرنا قابل مذمت ہے۔