جنونیت بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور

324

اسلام آباد :نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے ملبے پر مندر بنانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،جنونیت  بھارت کی ریاستی پالیسی ہے۔

وفاقی  وزیر مذہبی امور نے کہا کہ  گجرات کے قصائی کا وزیراعظم بننا بھارت کی جمہوریت کے دعوے کا پول کھول دیتا ہے، جہاں ہمارے دل دکھے ہیں وہاں یہ بات بھی کہنا اہم ہے کہ آج کا ہندوستان اس بات کا ثبوت ہے کے جناح درست اور نہرو غلط تھے۔

انیق احمد نے کہا کہ  مودی ہمارے خطے کا نیتن یاہو ہے پاکستان ہندوستانی مسلمان بہن بھائیوں کی اس آزمائش کی گھڑی میں ساتھ ساتھ کھڑا ہے، ہندوتوا دور حاضر کی نازی سوچ ہے، عالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے۔