مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل 100 روز جنگ کے بعد بھی یرغمالیوں کو طاقت کے زور سے رہا کرانے میں ناکام رہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کروانے کے لیے صہیونی ریاست کے پاس معاہدے کے سوا کوئی آپشن نہیں کیوں کہ اسرائیل 100 روز جنگ مسلط رکھنے کے باوجود طاقت کے بل پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کروا سکا۔
حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابومرزوق نےکہا کہ اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لےگا یا ان کی لاشیں لےگا۔ اسرائیل یرغمالیوں کو معاہدے کے تحت ہی رہا کرا سکتا ہے۔ یمنی حوثی فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور مؤثر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہےہیں۔ تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کرانے کے لیےجرأت مندانہ اقدامات کریں۔