دمشق: صہیونی ریاست اسرائیل کے دمشق پر حملے میں ایرانی پاسداران کمانڈرز سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت پر بڑا حملہ کیا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
شامی حکام نے جاں بحق ہونے والے افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 4 کمانڈرز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے استعمال میں تھی۔
مقامی حکام کے مطابق اسرائیل نے حملہ اُس وقت کیا جب ایرانی پاسداران انقلاب کا اجلاس جاری تھا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے شامی دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔