ایران کی 2روزہ  فضائی دفاع کی مشق مکمل

322

تہران:ایران نے 2روزہ  فضائی دفاع کی مشق مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے ، جس میں فوج، فضائیہ، بحریہ، ایروسپیس فورس اور پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی نیوی نے حصہ لیا۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق 2 روز تک جاری رہنے والی ایرانی مشق جو جمعرات کو شروع ہوئی اس میں جنوب مغربی خوزستان صوبے میں آبادان کے علاقے سے لے کر جنوب مشرقی سیستان صوبے تک کے علاقے کا احاطہ کیا گیا۔

حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کامیابی کے ساتھ فضائی دفاع کی مشق کی ہے جس میں ڈرونز استعمال کیے گئے۔ ان ڈرونز کا مقصد جنوبی مغربی ساحلوں سے لے کر جنوب مشرقی ساحلوں تک پھیلے ایرانی علاقوں میں دشمن کے اہداف کو روکنا ہے۔۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز نے فضائی دفاع کے نئے طریقے کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے جس میں دشمن کے اہداف کو روکنے اور نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز استعمال کیے جاتے ہیں۔