عمران خان کیخلاف سائفر جیل ٹرائل کالعدم قراردینے کا فیصلہ چیلنج

381
cipher case

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف جیل میں سائفر ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دے دیا، ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کو رٹ کے 21 نومبر 2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ 21 نومبر 2023 کو اسلام آباد ہائی میں سنگل بنچ پر مشتعمل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس سمن رفعت امتیاز نے عمران خان کے خلاف سائفر جیل ٹرائل کا فیصلہ سنایا تھا۔