کاغذ  سستا: آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں تاحال مہنگی

458

مظفرآباد:مارکیٹ میں کاغذ کا ریٹ کم ہونے کے باوجود آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ نے بکس کے ریٹ کم نہ کیے مارکیٹ میں کاغذ کا ریٹ دن بدن کم ہونے لگا جبکہ آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ اور فیڈرل بورڈ کی بکس کے ریٹ دن بدن بڑھنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حکومت آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے فراہم کی جانے والی کتابوں کی قیمتیں کم نہ کرسکی، پیٹرول کے بعد کاغذ کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں تاہم تاحال حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی کتابوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

ایسے میں طلبہ و طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین کو ریلیف فراہم کرے، ٹیکسٹ بک بورڈ آزاد کشمیر سے تیار ہونے والی بکس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ہیں، جب کاغذ سستا ہوگیا ہے تو حکومت کی جانب سے فراہم کرنے والی کتابوں کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ  ویسے تو حکومت کی جانب سے ملنے والی کتابیں مفت میں فراہم کرنی چاہیے تاکہ ہر کشمیری بچہ تعلیم حاصل کرسکے، لیکن افسوس جو کتابیں فراہم کیں جارہی ہیں وہ اُن کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ ہے۔