مسقط: ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتے اس سلسلے میں ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ میں نے پاکستانی و ایرانی ہم منصوبوں سے رابطہ کرتے ہوئے خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز اور اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی لانے کا اظہار کیا ہے جس پر ہم نے ترکیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔