پاکستان اور ایران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل  سے کام لینا چاہیے، افغانستان

318

کابل:افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو حالیہ تنا میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عبدالقہار بلخی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تنا تشویشناک ہے، دونوں ممالک کو اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل سے کام لینا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ چونکہ خطہ طویل جنگوں کے بعد سلامتی اور استحکام کی سانس لے رہا ہے، اس لیے دونوں فریقین کو علاقائی استحکام کو بڑھانے اور متنازع مسائل پر سفارتی ذرائع سے بات چیت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔