پاکستان ایران تلخی بڑھنے سے روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں، فضل الرحمن

373
next government

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایران کو شکایت یا غلط فہمی تھی تو کارروائی کی بجائے پاکستان سے بات کرنا چاہیے تھی، تعلقات ایسے نہیں کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لیے بغیر ایسی غیرمعمولی کاروائی کرے، پاکستان کی جوابی کاروائی ایک طرح کا احتجاج نوٹ کرانا تھا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک سفارتی ذرائع اور گفتگو سے باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں، پاکستان، ایران تلخی بڑھنے سے روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں۔