بھارت نے افغانستان کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے ڈرامائی طور پر دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا ۔
ہندوستانی کپتان پانچ ٹی 20 بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ان کی 69 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز نے بنگلورو میں میزبان ٹیم کو 212-4 تک پہنچا دیا ۔
تعاقب میں افغانستان نے ایک پرجوش مظاہرہ پیش کیا جب گلبدین نائب نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے اور اس نے ٹیم کو 212-6 تک پہنچایا جس سے میچ میں اسکور برابر ہو گیا ۔
سپر اوور کھیلا گیا جس میں افغانستان نے 16 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے بھی 16 رنز ہی بنا سکے پہلا سپر اوور ٹائی ہو گیا دوسرا سپر اوور کے کھیل کا مظاہرہ کیا گیا جس میں بھارت نے افغانستان کو ڈرامائی طور پر شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ،اس صورتحال نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل کی یادیں تازہ کر دیں۔
ہندوستان نے دوسرے سپر اوور میں روہت کے ابتدائی تین گیندوں پر ہدف کو عبور کرنے میں کامیابی ملی ۔