لاہور: اسموگ کے تدارک کا کیس، اسکول، کالجز کی چھتوں پر گارڈن بنانے کا حکم

430

لاہور: ہائیکورٹ نے اسکول ،کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے کیس میں گزشتہ سماعت کاعبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹا، جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

زرائع کے مطابق  تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 یونٹس نے آلودگی پھیلانے کی خلاف ورزی کی۔

جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے مطابق 89 انڈسٹری یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا، 24 انڈسٹریل یونٹس تاحال سیل ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے اسکول، کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنانے کا حکم دے دیا اور عمل درآمد رپورٹس طلب کرلی۔