سندھ پریمیئر لیگ کا میلہ 25جنوری سے کراچی میں لگے گا

506

کراچی( رپورٹ:مقصود احمد) سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 25 جنوری سے 5 فروری تک کراچی میں منعقد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق 12 روزہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، جس میں کراچی غازی، حیدرآباد بہادرز، میرپور خاص ٹائیگرز، بےنظیرآباد لعل، سکھر اور لاڑکانہ چیلنجرز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔۔ ایونٹ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 میرپورخاص ٹائیگرز نے بھی ٹورنامنٹ کے لیے کمر کس لی، سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے جو فرنچائز جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

 میرپور خاص ٹائیگرز ٹیم کے اونر عرفان علی گھانچی کہتے ہیں ٹیم لینے کا مقصد سندھ میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، لیگ سے سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 ہیڈکوچ معین خان اور برانڈ ایمبسیڈر شعیب اختر کی موجودگی میں ٹیم شاندار کارکردگی دکھائی گی، ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اداکار عمران اشرف بھی گراونڈ میں موجود ہوں گے، لیگ کے تمام میچز نیشنل بنک اسٹیڈیم میں ہوں گے۔