لاہور:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے پر حیران ہوں، یہ حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔
I am shocked at the Iranian breach of Pakistani sovereignty. This missile attack is against spirit of our friendship and principles of good neighbourliness, especially as it undermines the historic relationship between our two countries. Sincere dialogue and meaningful…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 17, 2024
انہوں نے کہا کہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاسکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔