اب وڈیروں، جاگیرداروں سے نجات ملنے والی ہے، حافظ نعیم الرحمان

497
vaders, landlords

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ جاگ رہا ہے، اب وڈیروں، جاگیرداروں اور ان کے سہولت کاروں سے نجات ملنے والی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ سرکاری اسکولوں میں زرداری، فریال یا کوئی وڈیرہ اپنے بچوں کو تو بھجوائے، سندھ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والا ملازم بھی اپنے بچے نہیں پڑھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سید مراد علی شاہ پڑھے لکھے ہیں لیکن یہ عوام کو جاہل بناتے ہیں، جماعت اسلامی سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو عام انتخابات میں شکست دے گی، سندھ میں کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کو ان کا حق نہیں دیا جاتا، خواتین کے حقوق پر بات کرنے والی این جی اوز نے سب سے زیادہ سندھ میں خواتین کا استحصال کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پورے ملک میں موجود رشتہ داروں سے رابطہ کریں اور سوشل میڈیا مہم چلائیں، ہر ایک سے رابطہ کریں اور انہیں باور کرائیں کہ تعمیر و ترقی کا نشان صرف اور صرف ترازو ہے۔