لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم بلاول کو جتوا کر اسے وزیر اعظم بنائیں گے۔ ورکرز کو یقین ہے کہ میں لڑوں گا، جھکوں گا نہیں۔
لاہور میں جلسہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے کارکنان کی خواہشات کے مطابق چلتے ہیں، 40 برس سے سیاست کررہے ہیں، دوستو! ہمارا سفر طویل ہے، تاریخ میں لکھا جائے گا عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو پیار دیا ہے۔
آصف علی زرداری نے بتایا کہ جب میں جیل میں تھا اور ہم آپس میں بات کرتے تھے تو میں سب کو کہتا تھا کہ میں قصور وار نہیں ہوں ، مجھے شوق نہیں جیل میں رہنے کا لیکن میں اپنے ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہوں، میں ان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کیا کہوں گا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم ورکرز کے سامنے آنکھیں نہیں جھکا سکتے ہیں، یہ اپنے پیاروں کو بتاتے ہیں کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے لیکن وہ جھکے گا نہیں، ہم الحمد اللہ بلاول کو یہاں سے جتوا کر ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) بنوائیں گے اور پھر اسے وزیر اعظم بنوائیں گ