9 مئی مقدمات: شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

355

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق جلا گھیرا، توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف نے کی ، عدالت نے سماعت کے بعد سینئر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اگلے روز اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، تاہم اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔