لاہور:30 سالہ خاتون نے 4 بیٹیوں کو جنم دیا

826

لاہور:پنجاب کے دارالحکومت شہرکے جنرل اسپتال میں ایک 30 سالہ خاتون نے 4 بیٹیوں کو جنم دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپتال حکام نے بتایا کہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی چار میں سے تین بیٹیاں مکمل صحتمند ہیں، جب کہ ایک بیٹی کا وزن نسبتاً کم ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 2 بیٹیوں کا وزن 2.2 کلو، تیسری کا 2 اور چوتھی بچی کا وزن 1.4 کلو ہے، جسے کمزور ہونے کی وجہ سے نرسری میں داخل کیا گیا ہے۔