چین ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے مالیاتی خدمات میں اضافہ کرے گا

575

بیجنگ: چین نے بینکنگ اور انشورنس اداروں سے ٹیک کمپنیوں کے لیے مالیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری سرکلر میں بینکنگ اور انشورنس اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ٹیک فرموں کے لیے بہتر مالی خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایسی جگہوں پر شاخیں قائم کریں جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسائل مرتکز ہوں۔

سرکلر کے مطابق، چھوٹے اور مائیکرو ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کو موخر قرضوں میں دیگر قرضوں کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس سے زیادہ کی نرمی نہیں کی جا سکتی ہے۔

سرکلر میں بینکنگ اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے لیے قرض اجرا کو اس شرط پر بڑھائیں کہ رسک انڈر کنٹرول ہو اور انٹلیکچوئل پراپرٹی پلیج فنانسنگ میں مالی اعانت میں اضافہ کریں۔