بلاول کی سیاسی مہم: عوامی معاشی معاہدے کا اعلان کردیا

342
historic loss

نوڈیرو، لاڑکانہ:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتخابات کے تناظر میں سیاسی مہم جاری ہے، جس میں انہوں نے آج عوامی معاشی معاہدے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی بحران کا سامنا کرنے والا صف اول کا ملک ہے۔ اس وقت 9 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقوں میں بھی خواتین کو مالکانہ حقوق پر مکان دینا چاہتے ہیں۔ سفید پوش طبقے کے لیے بھی گھر خریدنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ کچی آبادی کو ریگولرائز کرکے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ کچے کے علاقوں کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ کچے کے ڈاکوؤں کو دعوت دیتا ہوں کہ تشدد چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بہت زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ گزشتہ 2 سال میں بجلی 270 فیصد مہنگی ہوئی۔ بجلی پٹرول کی قیمتیں 5 سال میں 80 فی صد تک بڑھ چکی ہیں۔  ہم پورے ملک کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔

بلاول نے کہا کہ غربت مٹاؤ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر کریں گے۔ وسیلہ حق، تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی اس میں متعارف کروائیں گے۔ ہمارے منصوبے سے بے روزگاری کی شرح میں کمی سکے گی۔ اسمال انڈسٹری کے فروغ کے لیے بھی کام کریں گے۔ اسکول جانے والے ہر بچے کو تعلیم مفت دی جائے گی۔ طالب علموں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ ہاری کارڈ کے ذریعے سکانوں کو براہ راست فائدہ مل سکے گا۔

قبل ازیں نوڈیرو میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے سلیکٹڈ راج کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کیا، نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے ہم نے انہیں بھی ناکام بنایا۔ ملک کے خراب حالات کا کسی کو کوئی احساس اور فکر نہیں ہے، دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں