عالمی اقتصادی فورم:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جان کیری سے ملاقات

205

ڈیووس:عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امریکی صدر کے نمائندے جان کیری  سے ملاقات کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر نگران وزیراعظم کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ہوئی۔ جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات  اور ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی  اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔