خلا میں رکھے گئے آلو کے بیجوں کی چین میں تجرباتی کاشت شروع

446

ہوہوٹ:چینی محققین نے آلو کے 66ہزار500 بیجوں کی افزائش نسل کے تجربات شروع کر دیے ہیں جنہیں عملہ بردار خلائی جہاز شینژو16 پر خلا میں لے جایا گیا اور 180 دنوں تک خلا میں رکھا گیا تھا۔

شی سین پوٹیٹو انڈسٹری کمپنی کے ٹیکنالوجی انوویشن سنٹر کے ڈائریکٹر ژانگ لِن ہائی نے کہا کہ بیجوں کے اگنے، کاشت اور پیوند کاری کے بعد، اعلی قسم کے بیجوں کا انتخاب اور ان کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

خلائی افزائش سے مراد بیجوں یا جینیاتی مواد کو خلا میں کائناتی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی کے ماحول میں رکھنا ہے تاکہ ان کے جینز کو تبدیل کیا جا سکے، جس کا مقصد کم مدت میں افزائش کے ساتھ  زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف بہتر مزاحمت جیسی زیادہ کارکردگی کے ساتھ نئی انواع یا اقسام پیدا کرنا ہے۔