ن لیگ، پی پی، جے یو آئی  اور عمران خان نے  ملک کو نقصان پہنچایا، پرویز خٹک

328
federal government

چارسدہ:پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قوم کے مجرموں کی وجہ سے ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، لوٹ مار حکمران کرتے ہیں بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا، ان کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ سب غریبوں کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جیسے ڈاکو کبھی نہیں دیکھے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ایک لیڈر نے مجھے بھی دھوکا دیا، خیبر پختونخوا میں میری بہترین حکومت کے باعث مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے ترقیاتی کاموں سے کوئی ووٹ نہیں دیتا۔