تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حمایت کرکے اپنی سلامتی کو نقصان نہ پہنچائے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ججنیوا انسانی حقوق کانفرنس کے اعلامیے کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ وہ غزہ جنگ کا سفارتی طور پر حل تلاش کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے زوال پذیر وزیراعظم کے جنگی جرائم کی حمایت کرکے اپنی سلامتی اور قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچائے۔ یمن کے حوثی رہنماؤں نے ہمیں بتایا کہ جب تک فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہے گی، وہ نہ صرف اسرائیلی اور امریکی جہازوں بلکہ اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ اگر امریکا غزہ میں اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرتا تو بحیرہ احمر میں اس کے اور اسرائیل کے تجارتی جہازوں پر حملوں کا سلسلہ بھی نہیں رکے گا۔