عمران خان کے خلاف 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر

297
the law of the jungle

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  میں عمران خان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی ہوا لیکن اس وقت سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار تھے اور کسی مظاہرے میں موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو جان بوجھ کر انتقامی طور پر مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ عمران خان تمام کیسز میں جسمانی ریمانڈ بھگت چکے اور 5 ماہ سے جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں سینئر قانون دان ملک وحید انجم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے 17 جنوری کو تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ریکارڈ طلبی نوٹس جاری کر دیے۔