بلاول سے اتحاد کسی صورت نہیں ہوگا، عمران خان

335

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا، ابھی بھی دو امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں جن میں سے ایک امپائر نے نو بال دے دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ   انہیں ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، بلے کے کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی  نے کہا کہ  توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے 6 لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی اور مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، ان کے سارے کیسز بند ہیں، ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔