افغانستان میں 110 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

586

کابل: افغانستان  کی  عوامی امورکی نگراں وزارت  نے 21 مارچ 2023 سے اب تک 110 سے زیادہ ترقیاتی اور دیکھ بھال کے منصوبے شروع کیے ہیں۔

میڈیار پورٹس کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2ارب افغانی (1 امریکی ڈالر 70 افغانی کے برابر) مالیت کے 90 سے زیادہ بحالی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

شروع کیے گئے منصوبوں میں ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 1 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں، 30 پلوں کی تعمیر سمیت پانی کے ذخائر کے لیے ڈیم اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے۔

کابل قندھار ہائی وے، افغان رنگ روڈ کی تعمیر اور سالنگ سرنگ کی تعمیر نو جو افغانستان کے قومی دارالحکومت کابل کو نو شمالی صوبوں سے لے کر وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملاتی ہے، عوامی  امور کے لیے وزارت کی کامیابیوں میں شامل ہیں۔