پشاور: جی ٹی روڈ کے قریب واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال ( ایل آر ایچ) کے سامنے نجی اسپتال کی 12منزلہ عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر آگ لگ گئی، 5فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ درجنوں کے قریب ایمبولنس اسپتال کے اطراف میں پہنچ گئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی اسپتال میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جاری ہے، ابھی تک 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، 12 منزلہ اسپتال کی عمارت میں مریض اور عملہ موجود ہے۔
باقی مریضوں اور زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، قانون نافذ کرنے والوں نے اطراف کی سڑکیں رکاوٹیں بند کرکے طبی سہولیات فراہم کرنے والی گاڑیوں کے لیے راستہ ہموارکردیا ہے،
آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں موجود ہیں، جو آگ بجھانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، عمارت میں آگ لگنے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔