17 بار وزیر ر ہا،بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا: شیخ رشید

331

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو شخص 17 بار وزیر رہا اسے بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا اور ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا جو رات کی فلائٹ سے لندن اور امریکا سے آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی وی سائٹ ٹوئٹرپرویڈیوبیان میں کہا کہ موجودہ 7،6ماہ کی بڑی تکلیفوں کا سوچ بھی نہیں سکتا، میں نے40  دن کا چلہ کاٹا، غاروں میں رہا اس لئے کہ ایک شخص کی فیملی، اہلیہ کیخلاف 164کابیان دوں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرے گھر توڑے گئے، خاندان کے فرد کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میں نسلی اور اصلی تھا اس لیے ڈٹا رہا اور آج بھی ڈٹا ہوا ہوں، دکھ ہے کہ جو شخص 17 بار وزیر رہا اسے بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا اور ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا جو رات کی فلائٹ سے لندن اور امریکا سے آئے۔

شیخ رشید نے نام نہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ میں اپنی دوستی نبھائوں گا، اصولی آدمی ہوں، سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔

زرائع کے مطابق انہوں نے کہا قوم سے بات کہنا چاہتا ہوں کہ میں امتحان میں پاس ہوا، جھکا نہیں اب آپ کا امتحان ہے۔ 

آپ نے حلقہ این اے 56 سے قلم دوات پر مہر لگا کر ان امریکن ایجنٹوں اور ان لوگوں کو جو رات میں امریکا کی فلائٹوں سے آکر ٹکٹ کر حقدار ٹھہرے، ان سب کو بتانا ہے کہ قوم زندہ ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جان دے دے گا، دوستی اور راولپنڈی پر حرف نہیں آنے دے گا۔