چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی بحالی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے گھر سے خبر آئی ہے ، چار ڈالے آئے تھے، میرے بیٹے اور بھتیجے کو مارا پیٹا گیا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرے گھر سے لیپ ٹاپ اور ضروری دستاویزات لے کر گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ غلط فہمی کی بنا پر مارا گیا، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے، بیرسٹر گوہر کا گھر معلوم ہونے پر پولیس بغیر کوئی کارروائی واپس آئی، پولیس نہ کسی کو مارا گیا نہ کوئی دستاویزات لی گئیں۔