پشاور: ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ کارروائی کے دوران عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کرلیا۔پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 16 جنوری تک جواب طلب کیا ہے۔