چین کی انتہائی تیز رفتار انٹرسیٹلائٹ لیزر کمیونیکیشن میں کامیابی

537

بیجنگ: چینی تجارتی سیٹلائٹ کمپنی نے مدار میں سیٹلائٹس کے درمیان 100 گیگا بٹس فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی رفتار سے لیزر رابطے کو کامیابی سے قائم کیا ہے۔

جیلن-ون کے 2 سیٹلائٹس کے  درمیان ڈیٹا ٹرانسمیشن کی گئی  اورفائنل ڈیٹا کوزمین پر کامیابی کے ساتھ ڈان لوڈ کیا گیا۔ یہ پہلی بارہے کہ چین نے ہائی ڈیفینیشن انٹرسیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ امیجز کو اتنی تیز رفتاری سے منتقل کیا ہے۔

چھانگ گوآنگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی(سی جی ایس ٹی ایل) نے 100 سے زیادہ جیلن- ون سیٹلائٹس  کو کمرشل کانسٹیلیشن بنانے کے لیے مدار میں بھیجا ہے، اور 2021 سے ان سیٹلائٹس کے درمیان لیزر رابطوں کے لیے کلیدی ٹیکنالوجی کی تصدیق کی ہے۔