ن لیگ سے دوبارہ اتحاد پیپلز پارٹی کیلیے شرمندگی ہوگی، بلاول

411
intervention

لاہور: پیپلز پارٹی بلاول زرداری   نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)سے دوبارہ اتحاد کریں تو یہ پیپلز پارٹی کیلیے شرمندگی ہوگی، سیاست ذاتی دشمنی تک پہنچ چکی ہے، نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے تو ان کا سیاسی ایجنڈا انتقام لینا ہوگا جس سے عوام کو نقصان پہنچے گا۔

بلاول نے کہا کہ چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں، ہماری خواہش ہے پاکستان کو جدید ریاست بنائیں اور اسلام کا اصل پرامن چہرہ دنیا کے سامنے آئے، پرامن طریقے سے نفرت کی سیاست کا مقابلہ کر کے نئی سوچ اور سیاست متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹان واقعے پر نہ صرف بریف کیا گیا بلکہ مجھے دکھایا بھی گیا، جس جگہ پر حملہ کیا گیا تھا وہاں آج بھی گولیوں کے نشانات موجود ہیں، ایک آزادانہ تحقیقات کی جائیں جو بھی ذمہ داران ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔