چین کا برفانی تھیم پارک گنیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

642

ہاربن: چین کے معروف برفانی تھیم پارک کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہاربن آئس اسنو ورلڈ نامی چین کے سب سے بڑے برفانی تھیم پارک کو اس کی مخصوص اور انفرادی نوعیت کی بنیاد پر دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کا اعزاز مل گیا، اور اسی وجہ سے اسے عالمی ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چینی صوبے ہیلونگ جانگ کے شہر ہاربن میں موجود آئس اسنو ورلڈ 1999 سے عوامی تفریح کا مرکز رہا ہے اور اس سال اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ یہ پارک 8,790,697.3 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک بن جاتا ہے۔

پارک میں 2,000 سے برف سے بنی تعمیرات اور مجسمے موجود ہیں۔ 10,000 سے زائد معماروں کی ٹیم کو آئس اسنو ورلڈ کی تعمیر کو مکمل کرنے میں ایک ماہ سے زیادہ وقت لگا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک جج نے ہاربن میں چائنا آئس اینڈ سنو ٹورازم ڈویلپمنٹ فورم 2024 میں تھیم پارک کے عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔