ملک بھرمیں ٹھنڈ مزید بڑھ گئی،اسکردو میں منفی 10 ڈگری ریکارڈ

701
increased

اسلام آباد: ملک میں ٹھنڈ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران درجہ حرارت سب سے کم اسکردو میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم خشک اورسرد رہا، شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی شدید تررہی ہے پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اوراسموگ چھائی رہی۔ یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی برقراررہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔