رجب کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

1825

اسلام آباد :رجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا  اجلاس کل ہوگا۔

ہجری سال 1445ء کے  ساتویں مہینے رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس کل 12 جنوری جمعہ کے روز شام  5 بجے ہوگا۔

اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہو گا۔ اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی اجلاس اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔