کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی شیخان میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قاری مہر اللہ کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نظریاتی کے مطابق اس حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ فائرنگ سے جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قاری مہر اللہ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسری جانب کوئٹہ پولیس نے کہا کہ کلی شیخان میں قاری مہر اللہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ پولیس کے مطابق گھر کے مین گیٹ اور دیوار پر گولیوں کے نشانات ہیں، خول بھی ملے ہیں۔