مولانا فضل الرحمن  انتخابات سے راہ فرار  چاہتے ہیں، پرویز خٹک

291
federal government

نوشہرہ: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ انتخابات ہوں گے میدان  سب کے کھلا ہے، مولانا فضل الرحمن  انتخابات سے راہ فرار  چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  پی ڈی ایم اپنی حکومت فلاحی منصوبوں پر کام کرتی تو آج مولانا کو انتخابات کے التوا کے بارے میں بیان نہ دینا پڑتا،  باریاں لینے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے کسی سیاسی جماعت  سے  سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کر رہے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میری سیاست کا مقصد قوم کو قومی مجرموں اور لٹیروں کو بے نقاب کرنا ہے ، نواز شریف اور زرداری سمیت دیگر سیاسدانوں نے قرضے پے قرضے لیکرغیور قوم کو امریکا اور آئی ایم ایف کا مقروض بنا دیا ہے، خود تو محلات کے مالک بن گئے لیکن قوم کو مقروض بنا کر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔