لاہور: نواز شریف و شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں خارج ہو گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور پارٹی کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کردی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا۔
ترجمان کے مطابق نواز شریف کے حلقہ این اے 130 اور شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کی گئیں۔
الیکشن ٹربیونل نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔
خیال رہے کہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نواز شریف کاغذات منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔