کراچی میں اگلے 3 دنوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

536

شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کراچی میں بلوچستان سے شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار ایک دن پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئیں، جس کی و جہ سے موسم میں زیادہ خنکی یا سردی محسوس نہیں کی گئی، تاہم آئندہ 3 دنوں میں کراچی میں سردی مزید بڑھے گی۔

موسم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویدراسٹیشن(اولڈ ائیرپورٹ) پرکم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ جناح ٹرمینل پر10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح گلستان جوہراور شاہراہ فیصل پربتدریج کم سے کم پارہ 12اور 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے26.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ بدھ کو دیہی سندھ میں سب کم درجہ حراست موہنجودڑو میں 4.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روزکے دوران موسم خشک جب کہ رات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران کم سے کم پارہ 10سے12ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔