کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ،پری میڈیکل، خصوصی امیدواروں اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
قائم مقام ناظم امتحانات زاہد رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 31ہزار 635 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 30ہزار 512 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11ہزار254 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 4ہزار 185 امیدوار پانچ پرچوں میں، 3ہزار 869 امیدوار چار پرچوں میں، 4ہزار 602 امیدوارتین پرچوں میں، 3ہزار 707 امیدوار دو پرچوں میں جبکہ 1ہزار 974 امیدوارایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔
پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 24 ہزار 449 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 23ہزار 944 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
ان امتحانات میں 8ہزار 328 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں، 3ہزار 815امیدواروں نے پانچ پرچوں میں، 3ہزار 481 نے چار پرچوں میں، 3ہزار 792 نے تین پرچوں میں، 2ہزار 454نے دو پرچوں میں جبکہ 1ہزار 443 امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپ کے امتحانات میں 81 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 80امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے۔
ان امتحانات میں 67 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 6 امیدوار پانچ پرچوں میں، 3امیدوار چار پرچوں میں اور 4امیدوار تین پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 252 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 240امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
ان امتحانات میں 129امیدوار سات پرچوں میں، 39 امیدوار چھ پرچوں میں، 20امیدوار پانچ پرچوں میں، 12امیدوار چار پرچوں میں، 17 امیدوار تین پرچوں میں، 13 امیدوار دو پرچوں میں جبکہ 7 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔