کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاﺅن محمد یوسف کو 2 جنوری کے روز ڈائریکٹر ون لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ایک دھمکی آمیز حکم نامہ موصول ہوا، جس میں محمد یوسف کو برخاست کرنے کی بات کی گئی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
چیئرمین ٹاؤن نیو کراچی نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر ون کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ون نے دھمکی آمیزخط لکھ کر منتخب نمائندے اور الیکشن کمیشن کی توہین کی ہے، جو ڈائریکٹر ون کا حکم نامہ انکے اپنے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ون ایس سی یو جی ملازمین کو بڑی تعداد میں ٹاﺅن میں بھیج رہے ہیں جبکہ ٹاﺅن کی مالی حالت پہلے ہی کمزور ہے،جس کی وجہ سے ٹاؤن پر مزید دباﺅ آجائے گا۔
محمد یوسف نے کہا کہ ڈائریکٹر ون نے نیو کراچی ٹاﺅن میں پہلے ہی ایک 17 گریڈ کا میونسپل کمشنر لگایا ہوا ہے جو انکے اپنے رولز کی خلاف ورزی ہے میونسپل کمشنر جو کہ 18 /19گریڈ کی جگہ گریڈ 17 کے ایم۔سی کو فوری برطرف کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں 2200 ملازمین و افسران موجود ہیں اگر اسی رفتار سے ایس سی یو جی ملازمین بھیجے جائیں گے تو پھر نیو کراچی ٹاؤن کے افسران و ملازمین کہاں جائیں گے؟ قانون کے مطابق SCUG ملازمین کو قبول کرنا یا نا کرنا ٹاﺅن اتھارٹی کا استحقاق ہے۔